اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

25 نومبر 2021

2:00:55 PM
1202192

ملیشیا نے صہیونی ریاست کو آئینہ دکھا دیا

ملائیشیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ سات دسمبر کو ملک میں ہونے والے عالمی اسکواش ٹورنامنٹ میں صیہونی حکومت کی ٹیم کو شرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ سات دسمبر کو ملک میں ہونے والے عالمی اسکواش ٹورنامنٹ میں صیہونی حکومت کی ٹیم کو شرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔

ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اسکواش فیڈریشن نے عالمی اسکواش فیڈریشن سے کہا ہے کہ وہ ملائشیا کو اسرائیلی کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دینے کا پابند بنائے۔

اس سے قبل ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملیشیا کی حکومت فلسطینی عوام کی امنگوں اور ان کے اہداف کی حمایت کرتی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب حال ہی میں بعض عرب ممالک نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرلئے ہیں جس پر خطے کے اقوام سخت ناراض ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242