اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

28 ستمبر 2021

2:21:38 PM
1183983

فرانسیسی زائر: اربعین کی پیدل مارچ کا اہم ترین پیغام ایک دوسرے کے ساتھ اچھا رویہ ہے

اس فرانسیسی شہری نے اربعین سے حاصل ہونے والے درس کے بارے میں کہا: نہ صرف شیعہ بلکہ دنیا کے تمام لوگ اربعین سے یہ درس حاصل کرتے ہیں کہ ایکدوسرے کے ساتھ بہترین رفتار و گفتار سے پیش آئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اربعین پیدل مارچ میں شرکت کرنے والے فرانسیسی نے کہا: اربعین حسینی کا پیغام امام حسین (ع) اور ان کے اعوان و انصار کے کردار و رفتار کے حوالے سے غور و فکر کرنا ہے۔
جعفر علی نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں تمام عالم انسانیت کو دعوت دیتا ہوں کہ اس عظیم پیدل مارچ میں شرکت کریں اور ان پروگرامز سے فائدہ اٹھائیں جو پوری دنیا کے زائرین کے واسطے منعقد ہوتے ہیں۔
یہ 27 سالہ نوجوان جو الیکٹرانکس فروخت کرتا ہے نے مزید کہا: میں اپنے والد اور اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ اربعین پیدل مارچ میں شرکت کرنے آیا ہوں۔ جب میرے والد کربلا اور اس کے فضائل میرے لیے بیان کرتے تھے تو مجھے اس پیدل مارچ میں آنے کا شوق پیدا ہوا۔
جعفر علی نے اربعین پیدل مارچ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں دوسری مرتبہ اربعین پیدل مارچ میں شریک ہوا ہوں پہلی بار میں آٹھ سال قبل شریک ہوا تھا مجھے بہت اچھا محسوس ہوا اس وقت اور آج بھی اس پیدل مارچ میں، میں حاضر ہو کر بہت خوش ہوا ہوں۔
اس فرانسیسی شہری نے اربعین سے حاصل ہونے والے درس کے بارے میں کہا: نہ صرف شیعہ بلکہ دنیا کے تمام لوگ اربعین سے یہ درس حاصل کرتے ہیں کہ ایکدوسرے کے ساتھ بہترین رفتار و گفتار سے پیش آئیں۔
جعفرعلی جو مذہبی پروگرامز میں بھی ایکٹو رہتے ہیں نے مزید کہا: میں اور میرے دوست 14 سال سے شہر ٹولوز میں حسینیہ حضرت زینب (س) میں دینی سرگرمیاں انجام دینے میں مصروف ہیں اور اہل بیت(ع) کے لیے مختلف پروگرام رکھتے ہیں۔

...........

242