اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

28 ستمبر 2021

2:21:31 PM
1183980

برطانوی خاتون زائر: اربعین پیدل مارچ گویا جنت کی راہ میں قدم رکھنا ہے

افرح موسوی صدام کے دور میں کربلا میں رہتی تھیں ان کا کہنا ہے کہ وہ 20 سال سے انگلینڈ میں رہ رہی ہیں اور پہلی بار اربعین کے اس عظیم اجتماع میں شریک ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی زائر محترمہ افرح موسوی نے باطل پر حق کی کامیابی کو اربعین کا اہم ترین درس قرار دیا۔
افرح موسوی صدام کے دور میں کربلا میں رہتی تھیں ان کا کہنا ہے کہ وہ 20 سال سے انگلینڈ میں رہ رہی ہیں اور پہلی بار اربعین کے اس عظیم اجتماع میں شریک ہوئی ہیں۔
افرح موسوی نے اربعین پیدل مارچ میں اپنے جذبات کو بیان کرتے ہوئے کہا: میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کر سکتی، یہ ایسے ہے کہ جیسے جنت کی راہ میں قدم رکھ رہے ہوں۔ انشاء اللہ اگلے سال ہم اپنے بچوں اور گھر والوں کو بھی زیارت پر لائیں گے۔
انہوں نے باطل پر حق کی کامیابی کو اربعین کا اہم ترین درس قرار دیا اور کہا کہ امام زمانہ (ع) کے ظہور کا انتظار اور امام حسین (ع) کی راہ پر چلنا شیعوں کی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
اس برطانوی زائر نے کہا: زائرین پورے عشق و محبت کے ساتھ حرم امام حسین (ع) کی سمت حرکت کر رہے ہیں اور ان تمام خوبصورتیوں کی تعریف ممکن نہیں ہے۔