اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

26 ستمبر 2021

7:53:37 AM
1183142

امجد علی: اربعین کی پیدل مارچ دنیا اور آخرت کے لیے بہترین ذخیرہ ہے/ لندن سے پانچ ہزار افراد نے اس اجتماع میں شرکت کی

امجد علی نے لندن سے اربعین پیدل مارچ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا: تقریبا پانچ ہزار افراد نے لندن سے اس بار اربعین پیدل مارچ میں شرکت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن سے تعلق رکھنے والے امجد علی جنہوں نے اربعین پیدل مارچ میں شرکت کی ہے، کہا: یہ چوتھی بار ہے کہ ہم اربعین پیدل مارچ میں شرکت کر رہے ہیں اور اس عظیم الشان اجتماع میں حاضر ہو کر ہم یہ محسوس کر رہے ہیں کہ اپنے امام اباعبد اللہ الحسین(ع) کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
امجد علی 58 سال کے ہیں اور اصل میں پاکستان سے ہیں انہوں نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں مزید کہا: مجھے نہیں معلوم کہ میں اور کتنے سال زندہ رہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہر سال اس اربعین پیدل مارچ میں حصہ لوں۔ یہ راستہ ہر چیز سے زیادہ بہتر ہے یہ ایک خوبصورت راستہ ہے جس کی توصیف نہیں کی جا سکتی، اور یہ دنیا و آخرت کے لیے بہترین ذخیرہ ہے۔
امجد علی نے اس سوال کے جواب میں کہ قیام اباعبد اللہ الحسین (ع) کے پیغام کا مخاطب کون ہے؟ کہا: قیام کربلا کے بہت زیادہ دروس ہیں اور امام حسین علیہ السلام کے پیغامات کے مخاطب صرف شیعہ نہیں ہیں بلکہ یہ پیغامات تمام مسلمانوں کے لیے ہیں۔
انہوں نے اپنی زوجہ کے ساتھ اربعین پیدل مارچ میں شرکت کی انہوں نے شیعیان عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: شیعہ محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ تمسک کریں اور قرآن کی تلاوت سے غافل نہ ہوں۔
امجد علی نے لندن سے اربعین پیدل مارچ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا: تقریبا پانچ ہزار افراد نے لندن سے اس بار اربعین پیدل مارچ میں شرکت کی ہے البتہ اس بار عراقی سفارتخانے کی کمزور سفارتکاری کی وجہ سے زائرین کو ویزہ ملنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہوا۔ بہت دیر سے ویزہ ملا اور یہ ایک بڑی مشکل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242