اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

7 اگست 2021

7:31:46 AM
1167165

ایران میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا + تصاویر

ایران کے شہر قم میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء اور علماء نے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منا کر بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا کے کئیں خطوں کی طرح ایران میں بھی مقیم پاکستانیوں نے بھرپور طریقے سے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے علمی و اجتہادی مرکز قم المقدس میں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام کیا۔ سیمینار کا انعقاد پانچ اگست کو کیا گیا۔ سیمینار سے مختلف دانشمندوں اور اسکالرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست ہمیں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور کشمیریوں کی مظلومیت کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیں قائد شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سنی اور شیعہ کی تقسیم سے بالاتر ہو کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیریوں کو علامہ عارف حسینی اور محمد علی جناح جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔

سیمینار سے آفتاب علی اتحادی، اصغر علی، وقار علی ناصری، مختار مطہری، سید علی حسن، نذر حافی کے علاوہ دیگر شخصیات خصوصا افریقہ کے اسکالر عبداللہ بیلم اور ایرانی دانشمند آقای یوسفی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم کے چئیرمین نذر حافی نے کہا کہ پانچ اگست 2019کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر مقامی افراد کو کھلم کھلا زمین خریدنے کی اجازت دیدی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کے مانند آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے۔عالمی برادری اور بین الاقوامی میڈیا خاموش ہے۔اس موقع پر انہوں نے سیمینار میں موجود حاضرین سے یہ اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی زبانوں میں مسئلہ کشمیر پر لکھیں اور بولیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سارے مسلمانوں اور منصف مزاج انسانوں کو مظلوم کشمیریوں کی آواز بننا چاہیے۔ نذر حافی کا کہنا تھا کہ اگر ہم مختلف ممالک کے اندر مختلف زبانوں کے میڈیا میں مسئلہ کشمیر پر لکھیں اور بولیں تو اس سے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف تو مبزول کرانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر مقررین نے قائد شہید اور شہدائے کشمیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے افکارو نظریات اور نقشِ قدم کی پیروی کرنے میں ہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242