اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

1 جولائی 2021

5:05:48 PM
1155930

حضرت علی اصغر(ع) عالمی تنظیم کی جانب سے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی دعوت

حضرت علی اصغر عالمی تنظیم نے ایک دعوتنامہ جاری کر کے عالم اسلام کے ایک ہزار علماء، دانشوروں اور محققین کو بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت علی اصغر عالمی تنظیم نے ایک دعوتنامہ جاری کر کے عالم اسلام کے ایک ہزار علماء، دانشوروں اور محققین کو بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
جناب علی اصغر(ع) عالمی تنظیم کا دعوتنامہ حسب ذیل ہے:

یہ دعوتنامہ حضرت علی اصغر علیہ السلام عالمی تنظیم کی طرف سے ایک ایسے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کیلئے ہے جس میں دنیا کے 65 ممالک سے شیعہ اور عالم اسلام کے ایک ہزار علماء، دانشور اور محققین شرکت کر رہے ہیں۔ (یہ اجلاس آن لائن ہوگا۔)
وقت: سنیچروار (ہفتہ)، 3/7/2021 (22 ذیقعدہ) صبح 8:30 بجے سے ظہر 12:30 بجے تک۔
مقام: امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا حرم مقدس ، آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری ، قدس ہال۔
انسٹاگرام پر براہ راست بروڈکاسٹ اور آن لائن لنک:
https://www.instagram.com/majma_ali_asghar_live/

یوٹیوپ پر براہ راست نشریاتی لنک:
https://www.youtube.com/channel/UCnfhzg4DjW2jCzz-5oztOCQ

اپارٹ میں بروڈکاسٹ لنک:
https://www.aparat.com/majma_ali_asghar

سائٹ پر بروڈکاسٹ لنک:
http://Ali-asghar.org

اسکائپ:
https://join.skype.com/zPVTJBBympiH

اجلاس کی خصوصیات:

۱۔ ایک ہزار علماء، دانشور اور محققین کا عہد و میثاق ،جس میں کربلا کے شیرخوار فرزند پر ہونے والے ظلم و ستم کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنا اور انسانی دنیا تک یہ پیغام پہنچانا ہے۔
۲۔ دنیا میں دینی مدارس اور یونیورسٹی کے اساتید اور محققین، نیز مقررین ، خطباء ، شعراء اور اہل بیت علیہم السلام کے مداحوں اور محبین کی توانائی اور صلاحیت سے مستفید ہونا۔
۳۔ ملکی اور غیر ملکی ٹیلی ویژن اور میڈیا نیٹ ورک کے مسؤولین کی موجودگی۔

اجلاس کے مقاصد:
اس اجلاس میں آگاہی اور دلیل حسب ذیل مقاصد کیلئے بیان کی جائے گی:
1- حسینی تحریک علیہ السلام کو عالمگیر بنانا، اس کا حیات بخش ہونا ، نیز مذاہب کے درمیان اور ادیان کے درمیان تقریب کی گنجائش اور توانائی کو پیش کرنا۔
2- حضرت علی اصغر علیہ السلام کے ظلم و ستم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا اور یہ کہ اس مظلومیت کو پیش کرتے ہوئے، انسانی معاشرے کے ہر فرد سے ایک بہت بڑا سوال پوچھا جاسکتا ہے: بای ذنب قتلت؟ ؛ کس جرم میں قتل کیا گیا؟۔
عالمی نجات دہندہ کے مسئلہ کو عام کرنے کیلئے دنیا بھر میں آزاد ماؤں کے انسانی جذبات اور احساسات کو متحرک کرنا تا کہ وہ اپنے بچوں کو ظہور کے ناصر و مددگار اور لشکرِ امام علیہ السلام کے سپاہی کے طور پر تربیت کریں۔

نہایت احترام و ادب کے ساتھ

حضرت علی اصغر علیہ السلام عالمی تنظیم

.............

242