اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : abna
منگل

6 اپریل 2021

1:10:23 PM
1129250

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام" 114 ورلڈ ایوارڈ " کا پہلا دور

اہل بیت(ع)عالمی اسمبلی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے 114 عالمی انعامات کے پہلے دور کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع)عالمی اسمبلی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے 114 عالمی انعامات کے پہلے دور کی خبر دی ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین "محمد جواد زارعان" نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا: یہ انعامات پوری دنیا کے غیر ایرانی پیروان اہل بیت علیہم السلام کے دینی مراکز، مبلغین اور قرآنی امور میں فعال افراد کے درمیان تقسیم کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: اس بات کے پیش نظر کہ دین مبین اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو قرآن کریم کی روشنی میں بیان کرنا انتہائی ضروری ہے اور اس سے اسلامی معاشرے میں استحکام پیدا ہو گا لہذا 114 ورلڈ ایوارڈز کے ذریعے یہ کوشش کی گئی ہے کہ ایک معنوی فضا اور صحیح رقابت کے قیام کے ذریعے قرآن کریم اور اہل بیت کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور علاوہ از ایں، قرآنی سرگرمیوں کے میدان میں ایسی فضا قائم کی جائے جس سے باصلاحیت مبلغین بھی سامنے آ سکیں، اور دیگر افراد کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو  سکے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین زارعان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انعامات تین حصوں؛ آرٹ میڈیا مصنوعات  کی  تیاری،  آرٹ  میڈیا  مصنوعات  کی  تقسیم  اور  تبلیغی  فعالیتوں  کی  انجام  دہی ،  میں  تقسیم  کئے  جائیں  گے،  کہا:  شرکت  کرنے  والا  ہر  شخص  بغیر  کسی  پابندی  کے  اپنی  کاوشیں  فیسٹیول  کو  ارسال  کر  سکتا  ہے۔
اہل  بیت(ع)  عالمی  اسمبلی  کے  بین  الاقوامی  امور  کے  سربراہ  نے  دنیا  کے  کونے  کونے  میں  سرگرم  دینی  مراکز،  مبلغین  اور  قرآنی  فعال  افراد  کو اس  فیسٹیول  میں  شرکت  کی  دعوت  دیتے  ہوئے  کہا:  شائقین  حضرات  مزید  معلومات  حاصل  کرنے  کے  لیے  درج  ذیل  ویب  سائٹ  پر  رجوع  کریں۔

https://114award.ir/
...........

242