اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
منگل

27 اکتوبر 2020

12:49:25 PM
1081380

اسلامی اتحاد کی کانفرنس میں 287 شخصیات خطاب کریں گے

عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد کی 34ویں ورچوئل کانفرنس میں 287 مذہبی شخصیات کی تقریر عالم اسلام کے لئے ایک سنہرا موقع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات علامہ "حمید شہریاری" نے منگل کے روز اس اجلاس کی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 47 ممالک کے عالم اسلام ماہر اور 120 ملکی شخصیات منعقدہ نشست میں خطاب کریں گے۔
علامہ شہریاری نے کہا کہ 34ویں آن لائن اسلامی اتحاد کی کانفرنس کا 29 اکتوبر سے 3 نومبر تک پیامبر اسلام (ص) کے یوم ولادت کے موقع پر انعقاد کیا جائے گا جس میں آٹھ اجلاس زبان فارسی اور 29 اجلاس عربی اور انگریزی زبانوں میں انعقاد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان تقریروں میں سے کچھ کا اطالوی ، فرانسیسی ، بنگالی ، روسی ، استنبول ترکی اور علاقائی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی اتحاد سے متعلق 34 ویں کانفرنس کی سرگرمیاں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب دنیا کو تیز اور پیچیدہ تبدیلیوں کا سامنا ہے اور ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔ اتحاد کا مسئلہ حکمت عملی ہے نہ کہ کوئی تدبیر جس کو قرآن نے ہمارے لئے ایک اشارے کے طور پر متعین کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲