اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

27 جولائی 2020

6:54:53 PM
1058364

سولہویں ’بین الاقوامی مزاحمتی فلم فیسٹیول‘ میں شمولیت کی دعوت

بین الاقوامی مزاحمتی فلم فیسٹیول کا سیکرٹریٹ رواں سال اس فیسٹیول کو الگ الگ دو حصوں میں منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی مزاحمتی فلم فیسٹیول کا سیکرٹریٹ رواں سال اس فیسٹیول کو الگ الگ دو حصوں میں منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
پہلا حصہ کورونا وبائی بیماری کے مقابلے میں کوشاں رہنے والوں کی جانب سے تیار کی گئی فلموں پر مشتمل ہو گا جو ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ۲۲ ستمبر سے ۲۷ اکتوبر تک منعقد کیا جائے گا۔    
فیسٹیول کے اس حصے میں فن پارے ارسال کرنے کے آخری تاریخ 21 اگست ، 2020 بروز جمعرات ہوگی۔
سولہویں بین الاقوامی مزاحمتی فیسٹیول کا دوسرا حصہ ۲۱ سے ۲۷ نومبر کو اصلی موضوعات کے ساتھ منعقد ہو گا جس کا اہم حصہ سید الشہدا (ع) سے مخصوص ہو گا، اس حصے میں فلم، فلمنامہ، انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے موضوعات پر بنی فلمیں، مزاحمتی محاذ اور اسلامی بیداری کے عنوان سے بنائی گئیں ویڈیو کلیپس اور فلمیں نیز فلموں پر تنقید کا حصہ وغیرہ وغیرہ شامل ہو گا۔  
اس حصے میں فن پارے ارسال کئے جانے کی آخری تاریخ ۲۶ ستمر ۲۰۲۰ ہو گی۔
دلچسپی رکھنے والے افراد فیسٹیول کی ویب سائٹ پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنا نام درج کر کے اپنے فن پارے ارسال کر سکتے ہیں۔
سائٹ کا ایڈرس: www.moqavematfilmfest.ir
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مزاحمتی میلہ ، جو پہلے دفاع مقدس فلم فیسٹیول کے نام سے جانا جاتا تھا ، اسلامی انقلاب کا سب سے پرانا فلمی میلہ ہے ، جسے اب تک 15 ادوار گزر چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲