اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
منگل

23 جون 2020

10:09:30 AM
1049451

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں، عسکری جنگ میں دشمن کی شکست کا مظہر ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے شام کے سفیر عدنان محمود کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں، عسکری جنگ میں دشمن کی شکست کا مظہر ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ایران اور شام کے باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، دونوں ممالک عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور شام نے اسلامی مزاحمت کے فرنٹ لائن پر ہمیشہ اپنی ذمہ د اریوں پرعمل کیا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہر چند کہ ظاہری طور پرآج شہید سلیمانی ہمارے درمیان نہیں تاہم ان کی یاد باقی ہے اور شہید سلیمانی نے شام میں امریکہ اور اس کے حامی دہشت گردوں کی شکست میں نمایاں اور بنیادی کردار ادا کیا اور ہم شہید سلیمانی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔

شام کے سفیر نے اس ملاقات میں محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کی شہادت نے اسلامی مزاحمتی محاذ کو مزید مضبوط بنادیا اور ہم اس عظیم شہید کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

342/