اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
بدھ

20 مئی 2020

10:21:27 AM
1038672

اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ" کے ضابطے کی منظوری کے بعد صدر حسن روحانی نے اسے اجراء کے لئے ابلاغ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی  ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ"  کے ضابطے کی منظوری کے بعد صدر حسن روحانی نے اسے اجراء کے لئے ابلاغ کردیا ہے۔

اس ایوارڈ کو اعلی انسانی اور اسلامی اقدار کی حفاظت اور فروغ  نیز عالمی سامراجی محاذ کے مقابلے میں فداکاری، ایثار اور مزاحمت کے مفاہیم  کے فروغ  اور شہید قاسم سلیمانی کی مجاہدت ، ایثار اور فداکاری کی یاد میں تدوین کیا گيا ہے۔ سردار سلیمانی عالمی ایوارڈ  دو قسم پر مشتمل ہوگا ، جن میں " سردار سلیمانی اعلی ایوارڈ " اور " سردار سلیمانی ایوارڈ " شامل ہیں ۔ یہ ایوارڈ ہر دو سال میں ایک مرتبہ جغرافیائی دائرہ کار اور تاثیر کے اعتبار سے دیا جائے گا ۔ اس ایوارڈ کی انعامی رقم اور لوح تقدیر  کو مخیّر افراد کے ذریعہ فراہم کیا جائےگا۔