اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
بدھ

15 اپریل 2020

5:41:07 AM
1025932

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے سابق کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سابق نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس کی امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی خطرے سے دوچار ہو گئی۔

 انہوں نے شام اور یمن میں مزاحمتی فورسز کو حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ہم نے اپنے دو اہم کمانڈروں کو کھو دیا لیکن ان کی شہادت سے امریکہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی دہشتگردوں نے 3 جنوری 2020 کو جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھیوں کو بغداد ائرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔

342/