اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
اتوار

12 اپریل 2020

1:22:03 PM
1024807

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر جنگ مارک اسپر ہفتے کے روز غیر اعلانیہ دورے پر عراق میں امریکی دہشتگردوں کے اڈے عین الاسد پہنچے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق امریکی وزیر جنگ اس دورے کے موقع پر عراق کے صدر برہم صالح اور عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

عین الاسد جو عراق کے صوبے الانبار میں شام کی سرحد کے قریب واقع ہے امریکی دہشتگردوں کا اہم اڈہ ہے جہاں اس وقت کورونا وائرس پھیل چکا ہے اور سینکڑوں امریکی دہشتگرد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

سپاہ اسلام کے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی امریکہ کے ہاتھوں عراق میں شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کے اسی فوجی اڈے پرایک درجن سے زائد میزائل داغے تھے۔

342