اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

26 فروری 2020

7:27:07 AM
1013422

کورونا کی تباہ کاری جاری، ہلاکتیں 2715 ہو گئی

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2715 ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ ہوبئی میں 52 لوگوں کی موت ہوئی اور 401 نئے معاملے درج کئے گئے اس طرح کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2715 ہو گئی جبکہ 78064 میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی اور 29745 لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

ادھر اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ 322 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس اس وقت امریکہ ، برطانیہ، اسٹریلیا، تھائیلنڈ ، جنوبی کوریا ، جاپان، کینیڈا ، فرانس ، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، اٹلی سمیت چین کے تیس شہروں اور دنیا کے تیس سے زائد ممالک میں سرایت کر چکا ہے ۔


/129