اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
پیر

24 فروری 2020

9:55:55 AM
1012855

اخبار لکھتا ہے کہ حشد الشعبی کمانڈر ابومهدی المهندس کا مزار امریکہ مخالف افراد کے لیے سیاسی مرکز بن چکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبر رساں ادارے «المعلومه» نے امریکی اخبار روزنامه «المانیٹر» کے حوالے سے لکھا ہے کہ  نجف اشرف میں واقع قبرسان وادی السلام کے سیکورٹی سربراہ

«عباس عبدالحسین» کا کہنا ہے کہ شهید ابومهدی المهندس کا مزار اب عوامی اجتماع گاہ بن چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عراقی عوام کے علاوہ روزانہ ایران، لبنان اور بحرین سے زائرین یہاں آتے ہیں اور امریکہ مخالف نعرے بازی کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں لکھا ہے کہ نجف میں حرم حضرت‌ علی(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے یہاں ابومھدی کے مزار پر بھی آتے ہیں اور پورا دن یہاں ہجوم ہوتا ہے۔

عراقی خاتون «ام حسین» کا کہنا تھا کہ وہ ۴۵۰ کیلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے بصرہ سے یہاں آئی ہے۔

رپورٹ کا مزید کہنا تھا: ایرانی زائر«رضا عبادی» شهید قاسم سلیمانی کے شہر کرمان سے یہاں نجف آیا ہے تاکہ اس شہید کو خراج پیش کرسکے، وہ کبھی اس شہید اور قاسم سلیمانی کو فراموش نہیں کرسکتا۔/



/129