اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

1 فروری 2020

7:16:10 AM
1006700

کورونا وائرس، چین سے 324 ہندوستانی شہریوں کا انخلا

چین کے شہر ووہان سے 324 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایئر انڈیا کا خصوصی طیارہ آج صبح سات بج کر 24 منٹ پر دہلی پہنچا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین میں کورونا وائرس کے وبا ئی شکل اختیار کرنے کے پیش نظر حکومت نے اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چارٹرڈ پرواز سے لائے گئے تمام 324 مسافروں کو 14 دن تک مانیسر اور چھاؤلہ کیمپ میں خاص طور پر بنائے گئے کیمپوں میں رکھا جائے گا تاکہ وہ دوسرے لوگوں کے رابطے میں نہ آ سکیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے ٹیسٹ کرے گی۔

ایئر انڈیا کا بوئنگ 747 ڈبل ڈیکر جمبو طیارے جمعہ کو دوپہر بعد 1.17 بجے دہلی سے روانہ ہوا تھا اور ہندوستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباً ایک بجے ووہان سے واپسی ہوئی، پرواز میں رام منوہر لوہیااسپتال کے پانچ ڈاکٹر اور ایئر انڈیا کے ایک پیر میڈیکل اسٹاف کو بھی بھیجا گیا تھا. ووہان میں طیارے میں بورڈنگ سے قبل تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس نہ لانے کے فیصلے کو اپوزیشن نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور ہم وطنوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا بھی ہے آفت بھی ہے جس کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت صحت کو اقدامات کرنے چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ کوروناوائرس سے چین میں 260 افراد ہلاک اور 11791 لوگ ہوئے ہیں جب کہ یہ وائرس21 ممالک تک پھیل چکا ہے۔


/129