اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

1 فروری 2020

4:59:48 AM
1006633

امریکی وزارت جنگ نے ایک بار پھر عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے میں اپنے زخمی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان حملوں میں 64 امریکی فوجی برین انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این نے دو امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے میں اب تک 64 امریکی فوجی برین انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

اس سے قبل پنٹاگون کے ترجمان تھامس کمپبل نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا تھا کہ اب تک 50 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

کمپبل نے کہا کہ مزید اٹھارہ فوجیوں کو معائنوں اور مکمل علاج کے لئے جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔

ایران نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے بزدلانہ قتل کا انتقام لینے کے لئے بدھ آٹھ جنوری کو عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ ایران کی انتقامی کارروائی میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم واشنگٹن نے بتدریج امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا اور اب زخمیوں کی تعداد پچاس بتائی ہے۔

امریکی وزرات جنگ پنٹاگون نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ ایران کے میزائلی حملے میں چونتیس امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں پہنچی ہیں۔




/129