اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
جمعرات

9 جنوری 2020

6:18:01 AM
1000772

عراق کے صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراق کو امریکی فوجیوں کے لئے دوسرا ویتنام بنا دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا بل منظور ہونے کے بعد عراق پر سنگین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

عراق کے صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ" کیا ویتنام کو بھول گئے ہو یا کوئی دوسری دلدل چاہتے ہو اور ایسی فوج سے روبرو ہونا چاہتے ہو جو جنوبی عراق کے بصرے سے شروع ہو کر شمالی عراق کے دھوک تک پھیلی ہوئی ہو؟"

عراق کے صدر گروہ کے سربراہ نے امریکی صدر کو جواخانے کی اولاد کہہ کر مخاطب کرکے لکھا کہ  تم ایک قوم کو بھوکا مارنے کی دھمکی دے رہے ہو اور سمجھ رہے ہو کہ سعودی عرب اور خلیج فارس میں تمہارے دیگر اتحادی ممالک کی دولت یا تمھارے اسلحوں کے گودام تمہارے کام آئیں گے؟ تو جان لو کہ تمھارا گھر مکڑی کے جال سے زیادہ اور تمھارے اسلحے مچھر کے ڈنک سے زیادہ کمزور ہیں۔

مقتدی صدر نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ اگر تم امن و صلح چاہتے ہو تو جان لو کہ عراق کے عوام مکتب امن کے پروردہ ہیں اور اگر جنگ چاہتے ہو تو یہ قوم بھی ہمیشہ مرد میدان رہی ہے اور ماضی میں یہ بخوبی ثابت کر چکی ہے۔


/129