ٹرمپ کے اثاثوں کو خطرہ؛
تصویری خبر | ٹرمپ کے ذاتی اثاثے مزید محفوظ نہیں رہیں گے، ایرانی پارلیمان کی دھمکی
ایرانی پارلیمان کے سلامتی کمیشن کے سربراہ نے ایرانی پلیٹ فارم "ویراستی" virasty[.]ir میں اپنے اکاؤنٹ پر ٹرمپ آرگنائزیشن کے شراکت داروں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ادارہ مزید قابل اعتماد شراکت نہیں رہا اور اگر امریکہ سے غلطی ہوئی تو یہ آرگنائزیشن بھی ہمارے جائز اہداف میں شامل ہوگا۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایرانی پارلیمان کے سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایرانی پلیٹ فارم "ویراستی" virasty[.]ir میں اپنے اکاؤنٹ پر ٹرمپ آرگنائزیشن کے شراکت داروں کو خبردار کیا ہے۔

مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے لکھا:
امریکی صدر کے شراکت داروں کو مشورہ:
ٹرمپ آرگنائزیشن (Trump Organization) میں پچھلے سال 17 گنا اضافہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ اب آپ کے لئے محفوظ پارٹنر نہیں ہے۔
ایران کے خلاف امریکہ کی پہلی غلطی کے ساتھ ہی ہمارے جائز اہداف (Legitimate Targets) کا دائرہ وسیع ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ