مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے ایک پیغام میں امریکی دشمن سے مخاطب ہوکر اعلان کیا: ہم جانتے ہیں کہ تم نے کل اپنے ہنگامی ـ اور انتہائی خفیہ ـ اجلاس میں کس چیز کا اعتراف کیا۔
ایرانی پارلیمان کے سلامتی کمیشن کے سربراہ نے ایرانی پلیٹ فارم "ویراستی" virasty[.]ir میں اپنے اکاؤنٹ پر ٹرمپ آرگنائزیشن کے شراکت داروں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ادارہ مزید قابل اعتماد شراکت نہیں رہا اور اگر امریکہ سے غلطی ہوئی تو یہ آرگنائزیشن بھی ہمارے جائز اہداف میں شامل ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کے طور پر ایران میں، سہند 2025 مشقوں کے انعقاد، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ مشقیں علاقائی سلامتی کے معاملات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن کو عیاں کرتی ہیں۔