الصادق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام عشرۂ مادرِ مقاومت کی ساتویں مجلس میں مولانا سید حیدر علی جعفری نے "استقامتِ فاطمی" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی زندگی صبر، حق گوئی اور ثابت‌قدمی کی روشن مثال ہے، جس سے آج کی امت کو جہت اور ہمت ملتی ہے۔

11 نومبر 2025 - 16:16

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عشرۂ مادرِ مقاومت کے تسلسل میں الصادق فاؤنڈیشن کی جانب سے ساتویں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین و محبین اہل‌بیت(ع) کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
مولانا سید حیدر علی جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ استقامت، قیامِ فاطمی کا مرکزی محور ہے، اور سیدۂ زہرا(س) نے مشکلات کے باوجود حق کی حمایت اور باطل کے مقابلے میں جس جرأت و بصیرت کا مظاہرہ کیا، وہ قیامت تک مؤمنین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی امت کو سیدۂ زہرا(س) کی استقامت سے یہ سبق لینا چاہیے کہ ایمان صرف عقیدہ نہیں بلکہ عمل، پائداری اور حق کے دفاع کا عزم ہے۔
مولانا جعفری نے عشرۂ مادرِ مقاومت کی روح کو بیداریِ فکر اور اجتماعی ذمہ داری کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی استقامت امت کو عزت و نجات کی راہ دکھا سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha