عشرۂ مادرِ مقاومت کی چھٹی مجلس میں مولانا سید علی افضل زیدی نے "قیامِ فاطمی کے قرآنی اصول" کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کا قیام دراصل قرآنِ کریم کی ان تعلیمات کا عملی مظہر ہے جو حق کے دفاع اور ظلم کے مقابلے کی دعوت دیتی ہیں۔
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، الصادق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جاری عشرۂ مادرِ مقاومت کی چھٹی مجلسِ عزا میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید علی افضل زیدی نے کہا کہ سیدۂ فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا نے اپنے قیام کے ذریعے قرآن کے بنیادی اصول—حق گوئی، عدل، اور امر بالمعروف—کو عملی شکل دی۔
انہوں نے کہا کہ سیدہؑ کا احتجاج اور استقامت امت کے لیے یہ پیغام ہے کہ قرآنی ہدایت صرف تلاوت میں نہیں بلکہ عمل اور قیام میں ہے۔
مولانا نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امت قرآن اور سیرتِ زہرا(س) کے حقیقی مفاہیم کو اپنائے تو دنیا میں عدل و انصاف کا قیام ممکن ہے۔
انہوں نے مؤمنین سے اپیل کی کہ وہ عشرۂ مادرِ مقاومت کو اپنی فکری و عملی بیداری کا ذریعہ بنائیں۔
آپ کا تبصرہ