اطلاعات کے مطابق، دو امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اب خلیج فارس کا نام بدل کر "خلیج عربی" رکھنے پر غور نہیں کر رہا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی وائٹ ہاؤس کے اعلی اہلکار اور ایک باخبر امریکی ذریعے نے این بی سی نیوز امریکی نقشوں میں خلیج فارس ہمیشہ کے لئے خلیج فارس رہے گا۔
ان اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اب خلیج فارس کا نام بدل کر "خلیج عربی" رکھنے پر غور نہیں کر رہا ہے۔
باخبر امریکی ذریعے نے انکشاف کیا کہ خلیج فارس کی ساحلی عرب ریاستوں اور پینٹاگون کی جانب سے استعمال کی جانے والی اصطلاح سے موافقت کے لئے نام کی تبدیلی کے خیال پر بات چیت ہوئی تھی، لیکن ’اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں اٹھایا گیا‘۔
اور این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں خلیج فارس کے نام پر ایرانی قوم کی شدید حساسیت کی طرف اشارہ کیا اور لکھا: خلیج فارس کی تبدیلی پر بحث شروع ہوئی لیکن اس ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات آگے بڑھانے کے انتہائی نازک مرحلے میں اس خیال کو ترک کیا گیا۔
ایک امریکی ابلاغیاتی ذریعے نے مزید کہا: جب امریکہ کی طرف سے خلیج فارس کا ترک کرنے کی خبریں پھیل گئیں تو ایرانی حکام نے بلند آواز سے اور عوامی سطح پر اس کی شدید مخالفت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ