اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: جنگ دوبارہ چھڑجانے کی صورت میں، نئی جنگیں شروع ہونے پر نئی صلاحیتیں سامنے آئیں گی / خطے میں موجود بہت سے کیبلز، ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت کی تنصیبات اور دیگر سائٹس ـ جن کی مالیت 2000 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے، تباہ ہو جائیں گی۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے زور دے کر کہا: کسی غیر علاقائی طاقت کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں دھمکی، تسلط پسندانہ موجودگی اور مداخلت کا کوئی حق نہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: اگر امریکی ایران میں کامیاب ہو جاتے، تو وہ بغداد میں مزید 40 سے 50 ہزار فوجی داخل اتارتے، عراق کی حکومت اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیتے اور بعثیوں اور امریکی داعشیوں پر مشتمل صدام جیسی آمریت قائم کر دیتے؛ یہ ان کا منصوبہ تھا جو ایران کے خلاف جنگ میں شکست کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔/ ہم اس عظیم فتح پر، عراقی عوام، مرجعیت اور مزاحمتی قوتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔