-
دروازہ قرآن؛
ویڈیو | شیراز ـ ایران، کے "دروازۂ قرآن" میں کلام اللہ مجید کے نئے نسخے کی تقریب رونمائی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں سعدی اور حافظ کے عالمی شہرت یافتہ شہر، شیراز میں واقع تاریخی "دروازہ قرآن" میں قرآن کلام اللہ مجید کے نئے قلمی نسخے کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہؤا۔ اس موقع پر شیراز سٹی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم حسینی نے خطاب کیا۔
-
میلاد امام علی بن موسی الرضا(ع)؛
ویڈیو | عراق کے شہر موصل میں حضرت امام رضا علیہ السلام کا جشن میلاد
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراقی صوبہ نینوا کے شہر موصل کے مشرق میں واقع "برطلہ" کے علاقے کے حضرت سیدالشہداء(ع) کمپلیکس میں ـ آستان امام رضا (علیہ السلام) کے خدام کی موجودگی میں ـ جشن میلاد امام رضا(ع) منایا گیا۔
-
میلاد امام علی بن موسی الرضا(ع)؛
ویڈیو |عراق:صوبہ نینوا کے عوام روضۂ مبارکۂ امام رضا(ع) کے پرچم کا دیدار کرتے ہوئے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آستان مبارک امام علی رضا (علیہ السلام) کے خدام نے امام کی ولادت با سعادت کے موقع پر عراق کے شمال میں واقع صوبہ نینوا کا دورہ کیا اور اس صوبے کے بے شمار لوگوں ـ بالخصوص اسپتالوں میں داخل مریضوں، شہدا کے محترم خاندانوں اور مختلف خطوں کے باشندوں نے اس پرچم کا دیدار کیا۔
-
امت خوابیدہ کے ہوتے ہوئے؛
ویدیو | اسٹاک ہوم میں فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سویڈن کے دارالحکومت میں اسٹاک ہوم میں عوام نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے صہیونی غاصبوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی اداکاری بھی کی، اور غزہ میں جنگ کے پھیلاؤ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔
-
مزید ایئرلائنز کی قابض اسرائیل کےلئے پروازیں معطل
قابض اسرائیل کے خلاف یمن کے کامیاب میزائل حملوں کے بعد، تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کے لئے جانے والی مزید کئی ایئرلائنوں نے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
"غزہ سے ابھرنے والی چیخیں؛ تصاویر میں ظلم کی جھلک"
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق — بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امداد کی تقسیم پر قابو پانے کے لیے اسرائیل کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے صرف اس تباہ حال فلسطینی علاقے میں مصائب اور اموات میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ ان تنظیموں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کا مکمل محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے — ایک ایسا محاصرہ جو تقریباً 10 ہفتوں سے جاری ہے اور جس نے 2.3 ملین (23 لاکھ) شہریوں تک خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی رسائی کو روک رکھا ہے۔
-
برطانوی فوجیوں کے افغانستان میں چشم کشا انکشافات
کئی سالوں کی خاموشی کے بعد، برطانوی فوجیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے نہتے افغان شہریوں کو اس وقت ہلاک کیا تھا جب وہ سو رہے تھے۔
-
ہر قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں؛ میجر جنرل باقری
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ہرمزگان میں مسلح افواج کی جنگی اور آپریشنل تیاری کے معائنے کے موقع پر کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
-
بحرین کا انقلاب کرامت؛
بحرین کے "دفاع مقدس" کی چودہویں سالگرہ؛ آزادی کی راہ نہ بجھنے والا شعلہ
12 مئی کو بحرینی قوم "الدفاع المقدس" کی سالگرہ مناتے ہیں، ایک گہری عوامی تحریک جو نہ صرف ظلم و جبر کے مقابلے میں، بلکہ اپنے وقار و عظمت، مقدسات اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لئے شروع ہوئی اور ملت بحرین کی جدوجہد کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی۔
-
صدر ٹرمپ کی ایک اور محاذ پر بھی پسپائی؛
امریکا اور چین کی تجارتی جنگ تھم گئی، ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی
ابتدائی طور پر 90 روز کے لیے امریکا چینی مصنوعات پر ٹیرف 145 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد، چین امریکی درآمدات پر ٹیکس 125 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کریگا، جنیوا مذاکرات کا اعلامیہ
-
پاک بھارت کشیدگی کے باوجود؛
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
مودی نے انتخابی فائدے کےلیے جنگی بیانیے پر انحصار کیا، بھارتی صحافی سدھارتھ وردراجن
سینئر بھارتی صحافی اور معروف ویب پورٹل دی وائر کے بانی ایڈیٹر سدھارتھ وردراجن نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
ہند: امیت شاہ استعفیٰ دیں، مودی وزارت عظمیٰ کے مستحق نہیں رہے، شیو سینا
مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان کے خلاف جنگ میں ناقص کارکردگی پر فوری استعفی اور فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی۔
-
ویڈیو | ناقابل انکار ایرانی تاریخ و تہذیب
ترکیہ کے مشہور مؤرخ اور پروفیسر البر اورتائیلی (İlber Ortaylı) نے ایران کی تہذیب و تاریخ اور شعر و ادب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: جس وقت دنیا کے لوگ درختوں پر بسیرا کرتے تھے، ایرانی فارسی میں شاعری کرتے تھے۔
-
مقبوضہ بیت المقدس؛
ویڈیو | مسلمانوں کے قبلۂ اول 'مسجد الاقصیٰ' کا احاطہ غروب آفتاب کے موقع پر + تصاویر
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، فلسطین انفارمیشن سینٹر نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں ـ غروب آفتاب کے وقت ـ مسلمانوں کے قبلۂ اول 'مسجد الاقصیٰ' کے مختلف احاطے دکھائے گئے ہیں۔