اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام کا حکم دینے والوں اور ذمہ داروں کو سخت انتقامی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے
ایران کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امت اسلامیہ اور خاص طور پر عراقی عوام تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مجاہد عراقی عوام اور الحشد الشعبی کے شانہ بشانہ جنرل قاسم سلیمانی کی فداکاریوں کا بخوبی مشاہدہ کرتے رہے ہیں اور اسلام کے دفاع میں ایران اور عراق کے جوانوں کا خون بارہا اور بارہا زمین پر بہا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے بیان میں کہا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام کے جواب میں امریکا اور اسرائیل کی سرکردگی میں عالمی سامراج کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا جائے گا۔
/129
3 جنوری 2020 - 12:09
News ID: 998748
ایران کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام کا حکم دینے والوں اور ذمہ داروں کو سخت انتقامی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے