اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ صعدہ کے ایک بازار اور الحدیدہ کے شہر حیس پر سعودی فوج کی گولہ باری اور راکٹ حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا کہ ہمارا جواب دشمن کے لیے انتہائی دردناک ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج سعودی اتحاد کی جارحیت اور حملوں پر خاموش رہے گی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی دشمن کو ہمارے جوابی حملے کا انتظار کرنا چاہیے۔سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدھ کی شام صوبہ الحدیدہ پر گولہ باری کی ہے۔
تاحال اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں بدھ کی صبح صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے الرقو کے ایک بازار پر سعودی اتحاد کی گولہ باری میں عورتوں اور بچوں سمیت اڑتیس افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔
/129
28 دسمبر 2019 - 04:41
News ID: 996786
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے مجرمانہ حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔