اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی ویب سائٹ رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی جانب سے صحافت کو اب بھی خطرناک پیشہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء میں دنیا بھر میں 49 صحافیوں کو قتل کیا گیا
جبکہ صحافیوں کے قتل کے رواں سال کے اعداد 16 سالوں میں سب سے کم ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019ء میں 389 صحافی جیل میں قید ہیں، ان میں سے نصف صحافی صرف تین ملکوں میں قید ہیں جبکہ سعودی عرب، مصر اور چین میں57 کو یرغمال بنایا گیا، جس میں سے زیادہ تر یمن، شام، عراق اور یوکرین کی جیلوں میں قید ہیں۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے سالانہ اوسط 80 صحافی اپنی جان کھورہے ہیں، صحافی یمن، شام، افغانستان میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قتل کئے گئے۔
/129
18 دسمبر 2019 - 06:14
News ID: 994753
سال 2019 ء میں دنیا بھر میں 49 صحافیوں کو قتل کیا گیاہے۔