17 دسمبر 2019 - 06:59
امریکہ کی خاموش جنگ ، ایرانیوں کی زندگی کو نشانہ بنائے ہوئے ہے: علی ربیعی

حکومت ایران کے ترجمان نے ملت ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی خاموش جنگ نے ایرانی معاشرے کے ہر طبقے کی زندگی کو نشانہ بنایا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومت ایران کے ترجمان علی ربیعی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں امریکی وزیرخزانہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ پابندیاں جنگ کی متبادل ہیں کہا کہ امریکہ ، جنگ کے بجائے پابندیاں عائد کرکے مالی ذرائع ، دواؤں اورغذاؤں کے ذریعے عوام کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔

علی ربیعی نے کہا کہ یقینا امریکی دباؤ اور پابندیاں ، عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں  اور یہ ایک طرح سے بے سہارا انسانوں پر جنگ مسلط کرنا ہے۔

حکومت ایران کے ترجمان نے امریکا کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے  مقصد کے بارے میں کہا کہ واشنگٹن اس طرح کے اقدامات سے معاشرے کا چین و سکون چھیننا چاہتا ہےایران کی حکومت کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ واشنگٹن نے اگر دھمکیوں کو عملی جامہ پہننانے کی غلطی کی تو اسے ایران سے منھ توڑ جواب ملے گا ۔

علی ربیعی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے  کہ ایران اپنے مسلمہ اصول کے تحت پڑوسیوں کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرے گا کہا کہ علاقے کے عوام جانتے ہیں کہ ایران ان کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔



/129