10 دسمبر 2019 - 19:39
صہیونی ریاست کی دھمکیوں پر سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر کا دندان شکن جواب

صہیونی ریاست کی حالیہ دھمکیوں کے جواب میں ، سپاہ پاسدارن کے ڈپٹی کمانڈر نے زور دے کر کہا کہ اگر اسرائیل کسی غلطی کا ارتکاب کرتا ہے ، تو ہم ایرانی میزائلوں کا استعمال کئے بغیر ہی تل ابیب کو تباہ کردیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کے مشیر کمانڈر مرتضیٰ قربانی نے کہا: “اگر اسرائیل ایران کے خلاف چھوٹی سے غلطی کا ارتکاب کرتا ہے تو ہم اسی لبنان سے تل ابیب کو مٹی میں ملا دیں گے اور ایران کو میزائل اور دیگر جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔”

مرتضیٰ قربانی نے صہیونی وزیر خارجہ کی حالیہ گفتگو کا حوالہ دے کر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “اگر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے اس پر فوجی چڑھائی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہ نکالا گیا تو اسرائیل ایسا کرے گا” کہا: پہلے تو ہم جوہری ہتھیاروں کی تلاش نہیں کررہے ہیں۔ اور متعدد بار یہ اعلان کر چکے ہیں، اور دوسرے یہ کہ صہیونی ریاست ان باتوں سے بہت چھوٹی ہے کہ ایران کے خلاف کسی غلطی کا ارتکاب کر سکے۔
ہمشھری آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق ، انہوں نے مزید کہا: “خلیج فارس پر امریکی جاسوسی ڈرون کو جب ہماری فضائیہ نے مار گرایا تو اس کے بعد امریکہ کے دوسرے طیارے جس میں ۳۶ امریکی فوجی سوار تھے کو ہم نے ۳۰ سیکنڈ سے ۱ منٹ کا انتباہ دیا کہ ہماری سرحد کو چھوڑ دو تو انہوں نے لرزتے اور کاپتے ہوئے کہا ‘ٹھیک’ ہے اور دم دبا کر بھاگ نکلے۔

آخر میں ، سپاہ کے کمانڈر نے کہا کہ آج یمنی ، شامی ، عراقی ، لبنانی اور غزہ کی اقوام کے دل و جان ایران کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایران ، لبنان اور عراق میں رونما ہونے والے واقعات کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مزاحمتی محاذ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲