10 دسمبر 2019 - 05:17
اردوگان: اگر مسلمان زکات دیں تو کوئی فقیر باقی نہ رہے

ترک صدر نے او آئی سی کی اقتصادی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسلمان زکات دینا شروع کریں تو کوئی بھی غریب نہ رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوز ایجنسی الجزیره کے مطابق ترک صدر «رجب طیب اردوغان» نے مالکیت خصوصی میں سرمایہ کاری کے عنوان سے استنبول میں منعقدہ اقتصادی کانفرنس سے خطاب میں زکات پر تاکید کی۔

انہوں نے موجودہ حالات کو اقتصادی ترقی کے لیے مناسب قرار دیتے ہوئے کہا: اسلامی دنیا میں متحد طاقت بن کر ہم پیشرفت حاصل کرسکتے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا: سروے کے مطابق اسلامی دنیا کے  ۲۱ افراد یعنی  ۳۵۰ ملین لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔/



/129