24 نومبر 2019 - 04:41
اسرائیل کے ذریعے ڈیٹا کی چوری پر پاکستان کا انتباہ

حکومت پاکستان نے واٹس ایپ کے ذریعے عام لوگوں کو سرکاری عہدیداروں کی معلومات چوری کیے جانے کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی نے یہ انتباہ اس خبروں کے بعد دیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او نے واٹس ایپ کے ذریعے پاکستان سمیت درجنوں ملکوں کے صارفین کا ڈیٹا ہیک کرلیا ہے۔ مذکورہ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دشمن خفیہ تنظیموں نے موبائل فون میں محفوظ یا ارسال کردہ حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسرائیلی کمپنی نے پیگاسس نامی ایک ’میل ویئر کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا کے بیس ممالک کے ایک ہزار چار سو عسکری و سرکاری عہدیداروں کے موبائل فون کو نشانہ بنایا ہے۔مذکورہ اعلامیے میں عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ کسی قسم کی سرکاری اور خصوصی معلومات واٹس ایپ یا اسی قسم کی کسی اور میسیجنگ ایپلیکیشن کے ذریعے شیئر نہ کی جائیں۔
واٹس ایپ نے این ایس او پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے مختلف ممالک میں سفارتکاروں، سیاسی رہنماﺅں، صحافیوں اور سینئر حکومتی عہدیداران کو ہدف بنا کر ان کے فونز میں اس میسیجنگ ایپ کو ہیک کیا۔



/129