اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ میں اسرائیلی سفیر کی طرف سے پورے فلسطین پر قبضہ جمانے کے دعوے کے بعد امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ امریکہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی دایان نے ہارورڈ یونیورسٹی میں اسرائیل کی قانونی حیثیت کے موضوع پر خطاب کیا۔ دوران خطاب ڈینی دایان نے کہا کہ تمام فلسطینی علاقوں پر قبضہ جمانا اسرائیل کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پر جنیوا کنونشن اور دی ہیگ ریگولیشنز کا اطلاق نہیں ہوتا ہے اور فلسطینی زمین پر قبضہ ہمارا حق ہے۔ اسرائیلی سفیر کے ان جملوں کے بعد تقریب میں موجود طلبا اٹھ کھڑے ہوئے، انہوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ کرکے باہرنکل گئے۔
/129
16 نومبر 2019 - 09:17
News ID: 988319
امریکہ میں اسرائیلی سفیر کی طرف سے پورے فلسطین پر قبضہ جمانے کے دعوے کے بعد امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ۔