اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس میں مقیم مسلم کمیونٹی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ملک بھر میں اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کتے ہوئےکہا کہ ہم نے مل کر زندگی گزارنی ہے ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا ہو گا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق اور لینا دینا نہیں، ہم ان کی کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
فرانس کے مارساہئی تلوز اور لیون سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے، بعض مقامی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی احتجاجی مظاہروں کی حمایت کی۔
/129
12 نومبر 2019 - 05:04
News ID: 987352
پیرس میں ہونے والے مظاہرے میں 13 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔