23 اکتوبر 2019 - 04:49
اکثریت کے باوجود لبرل پارٹی کو حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا

جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے کینیڈا کےعام انتخابات میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے کینیڈا کے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔

جسٹن ٹروڈو اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے ووٹرز کے سامنے سٹیج پر آئے اور کہا کہ وہ موسمیاتی تبدیلوں پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اپنے ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی گورنمنٹ ان ویٹنگ ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وفاقی انتخابات، وزیراعظم جسٹن ٹرڈو کی لبرل پارٹی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کر لیں تاہم ماضی کے مقابلے میں ان کی برتری میں کمی سامنے آئی ہے۔

لبرل پارٹی نے 156 سیٹیں جبکہ کنزروٹیو نے 122 نشستیں حاصل کیں۔ 338 کے ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 170 سیٹیں درکار ہیں۔

نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے 24 نشستیں حاصل کر رکھی ہیں۔

........
340