اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے برسوں قبل یہ فتوی صادر کردیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانا اور رکھنا حرام اور اسلامی اصولوں کے منافی ہے ۔ اسی لئے ایران میں ایٹمی ہتھیار بنانا اور اس کو رکھنا منع ہے - وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اخلاقی اور مذہبی بنیادوں پر اور اسی طرح اسٹرٹیجیک ضرورتوں کے لحاظ سے بھی ایٹمی ہتھیاروں کا مخالف ہے - اس سے قبل رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گذشتہ نو اکتوبر کو ایران کے ذہین اور غیرمعمولی صلاحیت کے حامل طلبا کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے ایٹم بم کے استعمال کو حرام قراردینے کے بارے میں ایران کی شجاعت و بہادری کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کو بنانے اور ان کی حفاظت پر سرمایہ نہیں لگائے گا اور ہم نے ایٹمی ہتھیار بنانے کو حرام قراردے دیا ہے اس لئے اس کا بنانا اور رکھنا مطلقا حرام ہے ۔
/129
13 اکتوبر 2019 - 05:41
News ID: 982165
وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا سخت مخالف ہے