اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے جواس ملک کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں ایک بیان میں بغداد اور ملک کے دیگرسات صوبوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے قاتلوں اور پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کا پتہ لگانے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا اور کہا کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جا ئے گی چاہے وہ جتنے بڑے بھی ہوں ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق عراق میں چند روز قبل ہونے والی جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں ایک سو چار افراد جاں بحق اور چھے ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے
/129
13 اکتوبر 2019 - 05:16
News ID: 982156
عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں پر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا چاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوں