اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 'احساس سیلانی لنگر' سکیم کا افتتاح کیا۔
لنگر سکیم کے تحت روزانہ 600 افراد کو مفت کھانا مہیا کیا جائے گا۔ اسلام آباد سے شروع ہونیوالی سکیم کو ملک بھر میں پھیلا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیکی کے کام سے دل میں سکون پیدا ہوتا ہے اور پہلے فیز میں 112 لنگر خانے شروع کریں گے۔
یہ سکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے اور احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کاروباری طبقے کی پوری مدد کر رہے ہیں اور کوشش ہے بزنس کمیونٹی پیسہ کمائے جبکہ نیا پاکستان فلاحی ریاست ہو گی۔ مدینہ کی ریاست ایک دن میں نہیں بن گئی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نچلے طبقے کی ترقی کیلئے بھی کوشاں ہیں اور آپ دیکھیں گے تبدیلی کیسی آتی ہے۔ پولیس کا نظام بھی آہستہ آہستہ بدل رہے ہیں اور ریاست مدینہ کے حوالے سے یونیورسٹیز میں پروگرام شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امیروں سے ٹیکس اکٹھا کرکے غریبوں پر خرچ کریں گے۔
وہ اسلام آباد میں 'احساس سیلانی لنگر' سکیم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
/129
8 اکتوبر 2019 - 04:59
News ID: 981057
وزیر اعظم عمران خان نے 'احساس سیلانی لنگر' سکیم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے، احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے۔