25 ستمبر 2019 - 14:30
ایران روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس

آستانہ امن کے عمل کے ضامن ملکوں کا سہ فریقی اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران ، روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی شرکت سے نیویارک میں منعقد ہوا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر‍ خارجہ جواد ظریف ، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاؤش اوغلو نے اس اجلاس میں شام کے آئین کی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا - ایران روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے اسی طرح دہشت گردی کے خلاف جد وجہد جاری رکھنے پر بھی زور دیا - تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ شام کے بنیادی آئین کی تدوین کرنے والی کمیٹی کی تشکیل میں مدد دینے کے لئے تیار ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169