24 ستمبر 2019 - 16:07
ماسکو میں امریکی سفیر روسی وزارت خارجہ میں طلب

روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کووزارت خارجہ طلب کرکے روسی نمائندوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس ميں شرکت کے لئے ویزا صادر نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کووزارت خارجہ طلب کرکے روسی نمائندوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس ميں شرکت کے لئے ویزا صادر نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام عالمی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ امریکہ نے ایرانی وفد کو بھی ویزا صادر کرنے میں کافی پس و پیش کیا۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے دباؤ کے طور پر استمعال کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169