21 ستمبر 2019 - 13:40
کربلا میں بس میں دھماکے سے 12افراد شہید اور5 زخمی + تصاویر

عراق کےمقدس شہرکربلا میں بس میں دھماکے سے 12افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کےمقدس شہرکربلا میں بس میں دھماکے سے 12افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کےمطابق کربلا میں داخلے کےمقام پر قائم مرکزی چیک پوائنٹ پر بس کو نشانہ بنایاگیا، دھماکے میں 12 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ عراقی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایک شخص بس میں جر الصخر کے مقام پر سوار ہوا اور وہ دھماکہ خیز مواد بس میں چھوڑ کر اتر گیا ۔ جس کے نتیجے میں دھماکے سے 12 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

.......

/169