اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیکزنڈر لاورنتیف نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں انقرہ سہ فریقی اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں انہیں آگاہ کیا -
روسی صدرکے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو شام کی جنگ کے خاتمے کی راہ میں پائے جانے والی بیرونی رکاوٹوں کو ختم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا -
دوسری جانب شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرنےوالی اقوام متحدہ کی تنظیم آنروا کے ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی -
اس درمیان شام کے صدر نے بعض مجرموں کے لئے عام معافی کا بھی اعلان کیا ۔
صدر بشار اسد کے معافی کے اعلان کے مطابق یہ عام معافی ان لوگوں کے شامل حال ہوگی جنھوں نے چودہ ستمبر دوہزارانیس سے پہلے جرم کا ارتکاب کیا ہوگا
/129
17 ستمبر 2019 - 05:31
News ID: 976095
روس کے صدر کے خصوصی نمائندے نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے