14 ستمبر 2019 - 11:58
روسی حکام سے طالبان کے نمائندوں کی ملاقات

امریکہ کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل ہونے کے بعد طالبان روسی حکام سے مذاکرات کے لئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان محمد شاہین سہیل نے کہا ہے کہ طالبان کے نمائندوں نے افغانستان کے امور میں روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ شاہین سہیل کا کہنا ہے کہ روسی نمائندے سے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

.......

/169