اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ کا پہلے سے طے شدہ سفر ملتوی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے یہ سفر امریکہ میں آنے والے طوفان کے پیش نظر منسوخ کیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق طوفان دوریان امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے امریکی صدر نے اپنا پولینڈ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائب صدر مائیک پینس اس کی جگہ ورشو روانہ ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169