27 اگست 2019 - 17:49
سعودی ولی عہد سے عمران خان کا رابطہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کے حامی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ سعودی عرب ان 6 ممالک میں شامل ہے جنھوں نے وزیر اعظم مودی کو اعلی ایوارڈ سے نوازرکھا ہے۔

اہل بیت(ع) خبررسان ایجنسی ابنا نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کے حامی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ سعودی عرب ان 6 ممالک میں شامل ہے جنھوں نے وزیر اعظم مودی کو اعلی ایوارڈ سے نوازرکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ جب کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 20 اگست کو بھی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عمران کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماؤں نے کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169