اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی سے 55 پاکستانی شہری اسلام آبادپہنچ گئے ہیں۔
ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح استنبول ترکی سےپچپن پاکستانی شہری زنیواسلام آبادائرپورٹ پہنچے جن میں سے 30ڈی شہریوں کا ٹریول ریکارڈدستیاب ہونے پرانہیں گھروں کوجانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ پچیس افراد کوٹریول ریکارڈنہ ہونے پرایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ہزاروں پاکستانی شہری دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں اپنے ملک میں روزگار ملے تو بیرون ملک کبھی نہیں جائیں گے۔
/129
26 اگست 2019 - 07:27
News ID: 971696
ترک حکام نے غیرقانونی طورپر مقیم 55 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔