26 اگست 2019 - 06:41
ایرانی آرمی 'آدریان دریا' کو اسکورٹ کرنے پر تیار ہے: ایرانی جنرل

ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ایرانی آرمی، حکم کے بعد ایرانی تیل بردار جہاز 'آدریان دریا' کو اسکورٹ کرنے پر تیار ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ایرانی آرمی، حکم کے بعد ایرانی تیل بردار جہاز 'آدریان دریا' کو اسکورٹ کرنے پر تیار ہے.

یہ بات ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے ایران کے "دافوس" کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے 30ویں اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم، ملک کے اعلی عہدیداروں کے حکم کی صورت میں ایرانی ٹیل ٹینکر کو اسکورٹ کرنے کیلیے مکمل آمادہ ہیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جولائی میں جبرالٹر اور برطانوی سیکورٹی فورسز نے 21 لاکھ ٹن تیل لے جانے والے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا جس سے تہران اور لندن کے درمیان بحران پیدا ہوا۔

جبرالٹر کی سپریم کورٹ نے حالیہ دنوں میں برطانیہ میں اس تیل بردار جہاز کی رہائی کا حکم دیا.



/129