اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے انگریزی زبان میں چینی اخبار "گلوبل ٹائمز" میں اپنے شائع شدہ ایک مضمون میں کیا ہے۔
انہوں نے اپنے آئندہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین کے دوبارہ دورہ اور چینی حکام کیساتھ ملاقاتوں سے بہت خوش ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
ظریف نے مزید کہا چین، ایران کے ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور چین نے ترقی کی راہ میں رونما ہونے والے بہت سارے چیلنجز کو باہمی تعاون کے ذریعے دور کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور ایران اور چین کو پائیدار ترقی اور اپنے اہداف کے حصول تک بہت سے چیلنجز بشمول ماحولیاتی تحفظ، غربت کے خاتمہ اور انتہاپسندی اور دہشتگردی کا سامنا کرتا پڑتا ہے لہذا دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے زیادہ باہمی تعاون ناگریز ہے۔
ظریف نے مزید کہا کہ ایران و چین بطور دو عظیم تہذیب و ثقافت رکھنے والے ممالک کے دنیا کے مستقبل میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہذا تہران اور بیجنگ ایشیا میں بحثیت دو آزاد اور خودمختار ممالک کے ایک دوسرے کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور وہ ایک ایسے مستقبل کی طرف جارہے ہیں جس سے انہیں ایک بہتر جگہ ملے۔
/129
26 اگست 2019 - 06:39
News ID: 971680
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین کو چاہئیے کہ وہ عالمی امن و سلامتی کا تحفظ کرنے سمیت ایک دوسرے کیساتھ باہمی تعلقات کا فروغ دیں۔