26 اگست 2019 - 06:36
فرانس میں جی سیون سربراہ اجلاس کے دوران مظاہرے

فرانس میں جی سیون سربراہ اجلاس کے دوران سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرے ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس میں جی سیون ممالک کے سربراہ اجلاس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

فرانس کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 50 سے زیادہ تنظیموں کے کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا دنیا کو اب ایک متبادل معاشی نظام درکار ہے۔

مظاہرین نے موسمیاتی تبدیلوں کے نقصان دہ اثرات پر جی سیون ممالک کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ مظاہرین نے جی سیون سربراہ اجلاس کے آخر تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔




/129