اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی یونین کے سربراہ حجت الاسلام سید حمید حسینی نے آستان قدس رضوی میں منعقدہ اس کانفرنس میں اپنے خطاب میں عراق اور ایران پر دشمنوں کی جانب سے اقتصادی وثقافتی دباؤ ڈالے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ عراقی اور ایرانی عوام اور حکومتوں کے درمیان اتحاد اس علاقے میں غیر معولی طاقت کی تاریخ رقم کرے گا
حجۃ الاسلام والمسلمین سید حمید حسینی نے کہا کہ عصر حاضر میں عراق گذشتہ صدیوں کی بہ نسبت بہت اچھی حالت میں ہے اور یہ اچھی حالت عوام کی معاشی صورتحال اور حکومت کی کارکردگي سبھی کو شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج عراق میں جو امن و سلامتی پائي جارہی ہے وہ جنرل قاسم سلیمانی کی تدبیر، عراق میں ان کی موجودگی اور ساتھ ہی عراقی عوام کے اتحاد اور اخلاص کا نتیجہ ہے جنہوں نے ہر طرح کی دہشتگردی اور بم دھماکوں نیز سامراجی طاقتوں کی سازشوں پر قابو پایا اور یہ وقت اب دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے درمیان اتحاد کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کا بہترین موقع ہے
عراق کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی یونین کے سربرا سید حمید حسینی نے آٹھ سالہ جنگ کو ایران اور عراق کے شیعہ بھائي بہنوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کی عالمی سامراج کی کوشش قراردیا ۔ انہوں نے مذہب تشیع کی تعلیمات کو عام اور منجی عالم بشریت کے ظہور کا راستہ ہموار کرنےکے لئے ضروری تدابیر کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی اور ثقافتی اداروں کے قیام کی ضرورت پر زوردیا
حجۃ الاسلام والمسلمین سید حمید حسینی نے اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کے لئے موکب لگائے جانے کے اقدامات کو شیعیت کی تعلیمات اور ثقافت کی ترویج کا ایک بہترین طریقہ قراردیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کو آپسی میٹنگوں کے ذریعہ اس نتیجہ پر پہنچنا چاہئے کہ کس طرح ہم آپس میں اتحاد کرکے اس علاقے میں خود کو غیر معمولی طاقت میں تبدیل کرسکتے ہيں ۔
انہوں نے مذہبی اور ثقافتی میدانوں میں ایرانیوں کی کوششوں، کاوشوں اور خلاقیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایرانی موکبوں کی جانب سے مختلف طبقوں اور ہرسن و سال کے افراد کے لئے مذہبی پروگراموں کے اہتمام پر تاکید کی
انہوں نے پورے سال کے دوران عراقی و ایرانی موکبوں کے مابین رابطوں کے لئے منظم طریقہ کار پر زور دیا تاکہ ضرورت کے مواقع پر دونوں فریق ایک دوسرے کی مدد کرسکیں۔
حجۃ الاسلام سید حمید حسینی نے علاقے میں ایران کی مضبوط پوزیشن اور مغربی ممالک کی جانب سے ایرانی حکومت پر ڈالے جانے والے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام اپنے تمام مادی و معنوی وسائل و ذرائع کے ساتھ ہر حال میں اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے جس طرح سے عراق کے بحرانی دور میں ایران کی حکومت اور عوام نے عراقی حکومت اور عوام کا بھرپور ساتھ دیا تھا ۔
/129
25 اگست 2019 - 07:58
News ID: 971367
عرا ق کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی یونین کے سربراہ نے اربعین حسینی سے متعلق سرگرم کمیٹیوں کے کارکنوں کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ عرا ق اور ایران کا اتحاد علاقے میں غیر معمولی طاقت کی تاریخ رقم کرے گا